پاکستان میں جھیلیں

پاکستان میں جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ

پاکستان میں جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد : (ہم دوست نیوز ) پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقہ جات میں گزشتہ تین برس میں درجہ حرارت کافی حد تک بڑھا ہے ۔ جس کی وجہ سے گلیشیر پگھل رہے ہیں اور گلیشیرکے پگھلنے کی وجہ سے ان علاقوں میں جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان اور اور شمالی علاقہ جات میں جھیلیں بننے میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے ۔

حکومتی سطح پر اچانک بننے والی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب کے اندیشے کے تحت ان گلیشیئرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے ۔ تاکہ حکومت قدرتی سانحات سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے بروقت اور بہتر منصوبہ بندی کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں
عطا آباد جھیل

تیزی سے بدلتے ہوئے درجہ حرارت اور موسم کی شدت کی وجہ سے ملک میں ماحولیاتی خطرات درپیش ہیں لیکن درجہ حرارت پر بر وقت قابو پاکر ان خطرات سے نکلا جا سکتا ہے ۔

اس کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر حکومت اور عوام دونوں کو مل کر ماحول دوست پالیسیاں اپنانا پڑیں گی ۔

پاکستان میں جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply