(ہم دوست نیوز): اداکارہ زارا نور کی بلیک لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول۔
زارا نور عباس معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہیں۔ جو اپنی ذہانت ، خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
اداکارہ زارا 13 مارچ1991 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔2016 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل دھڑکن سے اپنے کیریئر کاآغاز کیا۔ ڈرامہ سیریل العرین میں کردار ادا کیا۔
اداکارہ زارا نے گنتی کے چند ڈراموں میں کام کیا ہے۔ مگر وہ لوگوں اور انڈسٹری کے دلوں میں اہم مقام حاصل کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بلیک لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی ہے۔وہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ان تصاویرمیں اداکارہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے دل کھول کر ان کی تعریف کی جا رہی ہے ۔