خانیوال ضمنی الیکشن،علی حیدر گیلانی نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خانیوال ضمنی الیکشن،علی حیدر گیلانی نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہم دوست نیوز: ( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے خانیوال ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے تشدد کا سہارا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر کہا ہے کہ عطا تارڑ کی سربراہی میں ن لیگ کے مسلح افراد پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر میں گھسے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ن لیگ کا پی پی امیدوار کے گھر پر حملہ سیاسی روایت اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیوں کروا لی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے تشدد کا سہارا لیاہے۔ پیپلز پارٹی کی طاقت کلاشنکوف اور گلو بٹ نہیں بلکہ عوام کا ہم سے پیار ہے۔

Leave a Reply