دو افراد کو چوری

دو افراد کو چوری کے الزام میں دہکتے انگاروں پر چلا دیا گیا

دو افراد کو چوری کے الزام میں دہکتے انگاروں پر چلا دیا گیا

زیارت : ( ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں دو افراد پر چوری کا الزام لگایا گیا. جسے غلط ثابت کرنے کے لیے دونوں افراد کو دہکتے ہوئے انگاروں سے گزارا گیا.

اطلاعات کے مطابق دو افراد محمد رضا اور گل زماں جن کا تعلق سرہ خیزی سے ہے. ان پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے خلاف جرگہ بھی بلایا گیا تھا.

اطلاعات کے مطابق اس غیر قانونی جرگے نے یہ فیصلہ کیا کہ دونوں کو دہکتے ہوئے انگاروں سے گزارا جائے. اگر ان کے پاؤں ٹھیک رہے اور زخم نہ آئے تو سمجھا جائے کہ یہ بے گناہ ہیں اور اگر ان کے پاؤں زخمی ہوگئے تو اس کا مطلب ہے دونوں نے چوری کی ہے.

اطلاعات کے مطابق ان دونوں افراد کو انگاروں پر سے گزارا گیا لیکن ان دونوں کے پاؤں کو کچھ بھی نہ ہوا. جس پر پر یہ ثابت ہوا کہ یہ دونوں بے گناہ تھے. ان دونوں افراد کی بے گناہی ثابت ہونے پر ان دونوں کے اہل خانہ اور دوست احباب بے حد خوش ہیں. جبکہ ان دونوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے.

یہ بھی پڑھیں
جرگے کے دوران فائرنگ

دوسری جانب جب ضلعی انتظامیہ سے اس واقعے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں اور ہم اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے.

یاد رہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بے شمار رسوم و رواج ایسے ہیں جو انسانیت سوز ہیں اور شریعت محمدی کے خلاف ہیں.

Leave a Reply