(ہم دوست نیوز):فلم “گھبرانا نہیں ہے”کا آفیشل ٹیزر ریلیز
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار زاہد حسین کی فلم “گھبرانا نہیں ہے” کا آفیشل ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مرکزی اداکاروں کی جانب سے مداحوں کو خوش خبری سنائی گئی ہے کہ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔
یاد رہے کہ اداکار زاہد حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ” گھبرانا نہیں ہے” عیدالفطر 2022 کے موقع پر ریلیز ہو گی۔
اس فلم کے 48 سیکنڈ کے ٹیزر میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ نجی نیوز چینل کے رپورٹر امین حفیظ اور معروف یوٹیوبر جنید اکرم کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔جبکہ اس کی کاسٹ میں صبا قمر ، سید جبران ، زاہد احمد ، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس فلم کو حسن ضیاء اور جمیل بیگ مشترکہ طور پر جمیل بیگ فلمز اور ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے بینرز تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔پروڈیوسر حسن ضیا نے بتایا تھا کہ فلم کی کہانی رومانوی ہے۔لیکن اس میں مزاح کا تڑکا بھی شامل ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس عالمی وبا کرونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔جس کو بعد میں رواں برس فروری میں مکمل کیا گیا تھا۔