سکیورٹی فورسز پر

سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 جوان شہید

راولپنڈی : (ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ حملہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالفاتح اور لانس نائیک منظرعباس شہید ہوگئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سپاہی عبدالفاتح شہید کا تعلق خضدار سے ہے جبکہ لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
مچ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے ۔ دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گی اور امن کے دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا جائے گا ۔

Leave a Reply