خواتین کے نام

خواتین کے نام پر غیر قانونی سمز ایکٹو کرنے والے افراد گرفتار

خواتین کے نام پر غیر قانونی سمز ایکٹو کرنے والے افراد گرفتار

اسلام آباد : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواتین کےنام پر غیر قانونی سمز ایکٹیو کرنے والےگروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے. جو مختلف صوبوں کی خواتین کے نام پر غیر قانونی سمز ایکٹیو کرتے تھے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی سائبر کرائم ونگ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بڑی کارروائی کی. جس میں انہوں نے ایک بڑی کاروائی کر کے خواتین کے نام پر سمز رجسٹرڈکرنے والی دو فرنچائز کو پکڑ لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں فرنچائز کوہاٹ میں کام کرتی ہیں. یہ فرنچائز سندھ اور پنجاب کی خواتین کے نام پر خیر قانونی سمز ایکٹیو کرتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
ڈائیریکٹر ایف آئی اے کی کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے ان دونوں فرنچائز کے قبضے سے 20 بائیومیٹرک مشینیں اور 2200 غیر قانونی سمز قبضے میں لے لی ہیں ۔ اس کاروائی میں 3 ملزمان بھی پکڑے گے ہیں ۔ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں میں آصف بلال ، نجیب اللہ اور عبید اللہ شامل ہیں ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی ملزمان تفتیش جاری ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ابھی ملزمان مزید انکشافات بھی کریں گے ۔

Leave a Reply