فیصل آباد نالے سے

فیصل آباد نالے سے ملنے والی دو لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل

فیصل آباد نالے سے ملنے والی دو لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل

فیصل آباد : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں نالے سے ملنے والی دو خواتین کی تشدد زدہ لاشوں کا معمہ حل ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں ایک نالے سے دو خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں ۔ جن میں سے ایک کا نام زینب اور دوسری کا نام آمنہ ہے ۔ یہ دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان دونوں لڑکیوں کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ایک ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر فاروق نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی آمنہ نامی لڑکی سے سوشل میڈیا پر جان پہچان ہوئی تھی. اور یہ جان پہچان جلد ہی دوستی میں بدل گئی ۔

ملزم عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کہ اس نے آمنہ کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو قتل کیا تھا. اور اس کی لاش بھی نہر میں بہا دی تھی ۔ ملزم عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شادی نہ ہونے پر آمنہ نے مجھے دھمکی دی تھی کہ. وہ پولیس کو اپنے شوہر کے قتل کے بارے میں سب کچھ بتا دے گی ۔

یہ بھی پڑھیں
نالے سے دو نوجوان لڑکیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ملزم عمر فاروق کا کہنا ہے کہ میں نے آمنہ کو بہانے سے اپنے پاس ماموں کانجن بلایا. آمنہ اپنی بہن زینب کے ساتھ مجھ سے ملنے آئی ۔ جہاں میں نے ان دونوں بہنوں کو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر فاروق کے دونوں ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. جبکہ آمنہ کے شوہر ظفر علی کی لاش کو نہر سے تلاش کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔

فیصل آباد نالے سے ملنے والی دو لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل” ایک تبصرہ

Leave a Reply