لاہور اور اسلام آباد

لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں مسلسل اضافہ

لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں اومی کرون کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب تک اسلام آباد میں اومی کرون کے 95 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ جبکہ لاہور میں اومی کرون کے 20 کیسیز سامنے آئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون مریضوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 113 کرونا کیسز جبکہ 95 اومی کرون کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرونا ویکسینیشن کروائیں اور کرونا کے ساتھ ساتھ ہوا اومی کرون کے پھیلاؤ کو بھی روکنے میں معاون ثابت ہوں ۔

جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں اومی کرون کے 20 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
اومی کرون کیسز سامنے آنے پر کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومی کرون کے اب تک 308 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اوکاڑہ سے اومی کرون کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔ جب کہ ساہیوال سے اومی کرون کے تین کیسز سامنے آئے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب میں اومی کرون کے تین سو بائیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں اومی کرون کو روکنا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply