وفاقی حکومت کا شہباز

وفاقی حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں حکومت اور عوام کے ساتھ جو ڈرامہ کیا گیا ۔ اس پر ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نواز شریف کو ملک سے باہر گئے ہوئے 17 مہینے ہو گئے ہیں. لیکن انہوں نے ابھی تک وہاں کسی قسم کا کوئی علاج نہیں کروایا ۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی علاج کی جو رپورٹس بھیجی ہیں. انہیں حکومت پنجاب مسترد کر چکی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اپنے علاج کے لیے باہر جانا محض ایک فراڈ تھا ۔ اور نواز شریف کے اس فراڈ میں شہباز شریف بھی برابر کے شریک ہیں ۔

فواد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان ہائی کمیشن نے نواز شریف کی فیملی سے رابطہ کیا تھا کہ وہ انہیں نواز شریف کی رپورٹس دیں ۔ لیکن نواز شریف کے گھر والوں نے کسی قسم کی کوئی رپورٹس نہیں دیں ۔

یہ بھی پڑھیں
شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا ، ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود نواز شریف کی فیملی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو پاکستان لانے میں اہم اقدامات کریں ۔ لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر شہباز شریف کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی کہ عدالت شہباز شریف کو نااہل قرار دے ۔

Leave a Reply