کرونا کیسز کے پیش

کرونا کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ملتوی

کرونا کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ملتوی

ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتے ہوئے اومی کرون کیسز اور کرونا کے بڑھتے ہوئے وار کے پیش نظر پاکستان میں صوبائی وزیر تعلیم کا ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔ جس میں یہ طے کیا جانا تھا کہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر اسکول اوپن ہوں گے یا بند کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں
ملک میں کرونا کی شرح دگنی ہے مگر لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا، فواد چوہدری

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہونے والا یہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اس اجلاس کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

وزارت تعلیم پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کرونا کیسز میں اضافے کی شرح چھ فیصد ہے ۔ اس وقت کراچی میں کرونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔

کرونا کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ملتوی” ایک تبصرہ

Leave a Reply