حکومت اور ینگ ڈاکٹرز

حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

بلوچستان ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اور بلوچستان حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں . جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں اپنی سروسز بحال کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بھی بحال کر دی ہیں ۔

جبکہ بلوچستان حکومت اورینگ ڈاکٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت نے گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ رہا ہونے والا پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز اپنی رہائی کے بعد کوئٹہ سول ہسپتال بھی پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 13ویں روز بھی احتجاج جاری

یاد رہے کہ کہ بدھ کے روز ز ینگ ڈاکٹرز کے کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی وجہ سے چھ ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے لیے پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سے ہڑتال کر رہے تھے ۔

Leave a Reply