ایک ہفتہ قبل دلہا

ایک ہفتہ قبل دلہا بننے والا نوجوان سپردِ خاک

ایک ہفتہ قبل دلہا بننے والا نوجوان سپردِ خاک

کراچی : ( ہم دوست نیوز ) ایک ہفتہ قبل جمعرات کے دن دلہا بننے والا شاہ رخ ایک ہفتے بعد جمعرات کے دن ہی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کشمیر روڈ پر ایک نوجوان شاہ رخ کو ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔

کراچی کے علاقے کشمیر روڈ میں شاہ رخ نامی نوجوان کے گھر ڈاکو آ گئے ۔ ڈاکوؤں نے اس کے گھر کی خواتین کا زیور چھین لیا ۔ جس پر شاہ رخ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی ۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شاہ رخ کو گولی مار دی ۔ جس کی وجہ سے شاہ رخ شدید زخمی ہوگیا ۔

مقتول شاہ رخ کی شادی ایک ہفتہ قبل ہی ہوئی تھی ۔ شاہ رخ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ شدید زخمی تھا لیکن کسی نے بھی ہسپتال پہنچانے کے لیے ہماری مدد نہیں کی ۔

شاہ رخ کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گارڈ بھی سامنے بیٹھا تماشہ دیکھ رہا تھا ۔ لیکن اس نے بھی ہماری کوئی مدد نہیں کی ۔ شاہ رخ کو طارق روڈ سے متصل قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی۔۔۔۔۔۔۔ایک اور قتل

شاہ رخ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ بہت ملنسار اور اچھا انسان تھا ۔ شاہ رخ کے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی کسی سے کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں تھی ۔

شاہ رخ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور لاڈلا بیٹا تھا ۔ شاہ رخ کے کزن کا کہنا ہے کہ شاہ رخ انتہائی ملنسار اور اچھے کردار کا مالک تھا ۔

Leave a Reply