قاتل کا عظیم کارنامہ

قاتل کا عظیم کارنامہ،10لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش کر دی گئی

قاتل کا عظیم کارنامہ،10لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش کر دی گئی

کراچی : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک قاتل نے جیل میں رہتے ہوئے تعلیم کے میدان میں عظیم کارنامہ سرانجام دے دیا ہے ۔ قاتل کو اس عظیم کارنامہ پر دس لاکھ روپے کی اسکالرشپ کی پیشکش کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم نعیم شاہ نے تعلیم کے میدان میں ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1100 میں سے 964 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم شاہ کو قتل کے ایک جرم میں پچیس سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ جبکہ نعیم شاہ اپنی سزا میں سے گیارہ سال کی سزا کاٹ چکا ہے ۔

قتل کے اس مجرم نے جیل میں ہی اپنی تعلیم شروع کی۔ اور دن رات محنت کرکے انٹرمیڈیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
معاشرے میں تعلیم یافتہ عورت کا کردار : ثمینہ تقی

نعیم شاہ کا شمار ان بیس طالبعلموں میں ہوتا ہے ۔ جنہوں نے انٹرمیڈیٹ میں بہترین نمبر حاصل کیے ہیں ۔ نعیم شاہ کی قابلیت کی وجہ سے نعیم شاہ کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی جانب سے دس لاکھ روپے کی اسکالرشپ کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔

سچ کہتے ہیں کہ اگر علم حاصل کرنے کی لگن اور جستجو سچی ہو تو انسان کہیں پر بھی رہتا ہوا۔ وسائل کی کمی کے ساتھ بھی کسی بھی حال میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے ۔

Leave a Reply