پاکستان میں کرونا کیسز

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح 7.36 فیصد پر پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح 7.36 فیصد پر پہنچ گئی

( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بھی کرونا کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد سے بھی زیادہ تجاوز کر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا سے متعلق اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔ جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 48449 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3,567 کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے ۔ کرونا کی اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ملک میں کرونا کے 29 ہزار مریض وفات پا چکے ہیں ۔ جبکہ کرونا کے مریضوں کی تعداد 1315834 تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
کرونا کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ملتوی

پاکستان میں کرونا کے متعلق اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 362 کرونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اب تک پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1260407 ہوگئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے سال 16 اگست کو ملک بھر میں کرونا کے 3221 مریض سامنے آئے تھے ۔ 16 اگست کو ہی پاکستان میں 95 افراد کرونا سے جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ جبکہ اس دن کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.26 فیصد تھی ۔

Leave a Reply