الزامات کی سیاست کرنے

الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، عثمان بزدار

الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، عثمان بزدار

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور معاون خصوصی برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پنجاب احسن سلیم بریار نے ملاقات کی تھی۔

اس موقعے پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔ اپوزیشن کی سیاست صرف بیان بازی تک محدود رہ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply