سندھ کی ہر تکلیف کا

سندھ کی ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے، قائم علی شاہ

سندھ کی ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے، قائم علی شاہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب جو حالات ہیں۔ ایسا مشکل وقت پاکستان میں کبھی نہیں آیا۔ہمارے چیئرمین نوجوان ہیں جو کہ جذبات سے بھرپور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے 6 رکنی سینٹرل کمیٹی بنائی ہے۔ یوسف رضا گیلانی اس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ناانصافی اور ظلم کے خلاف یہ تاریخی احتجاج ہوگا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے۔ وزیراعظم نے اعلانات تو بہت کیئے مگر یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہم حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مارچ کر رہے ہیں۔ہماری پرامن جدوجہد ہے مگر ان کو پتہ چل جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی۔ سندھ حکومت حالات کو دیکھ کر بلدیاتی نظام لائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک اور جمہوریت کے لٸے بہت قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم صرف کرسی کو دیکھ رہے ہیں ان کو عوام کے دکھوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ 74 سال سے ملک میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی جیسی اب ہے۔ ملک کی عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ جمہوریت کی بقا کے لئے اور عوام کی خاطر ہے۔27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ نکالیں گے۔

Leave a Reply