: ضلع بہاولنگر
ضلع بہاولنگر صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک ضلع ہے ۔ اس ضلع میں بہاولنگر ، چشتیاں اور ہارون آباد جیسے اہم شہر شامل ہیں ۔ اس ضلع میں عام طور پر سرائیکی ، اردو اور پنجابی بولی جاتی ہے ۔
1998ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع بہاولنگر کی آبادی 20 لاکھ 61 ہزار 500 تھی ۔ بہاولنگرضلع کا کل رقبہ 8888 مربع کلومیٹر پر محیط ہے ۔ ضلع کا مرکزی اور سب سے اہم شہر بہاولنگر ہے ۔
ضلع بہاولنگر کی تحصیلیں :
ضلع بہاولنگر کی کل پانچ تحصیلیں ہیں ۔ جو درج ذیل ہیں ۔
تحصیل بہاولنگر:
تحصیل بہاولنگر ، بہاولنگرضلع کی 5تحصیلوں میں سے ایک ہے ۔ اس تحصیل کا صدر مقام بہاولنگر ہی ہے ۔ تحصیل بہاولنگر کی کل 31 یونین کونسل ہیں ۔
تحصیل چشتیاں :
بہاولنگر ضلع کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ، تحصیل چشتیاں ہے ۔ تحصیل چشتیاں کی کل 29 یونین کونسل ہیں ۔
تحصیل منچن آباد :
تحصیل منچن آباد کا صدر مقام منچن آباد ہی ہے ۔ منچن آباد کی کل بیس یونین کونسلز ہیں ۔ یہ بہاولنگرضلع کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
محکمہ آثار قدیمہ کی توجہ کا منتظر قلعہ مروٹ
منچن آباد 1860ء اور 1870ء کے درمیان بسایا گیا تھا ۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی زراعت کے پیشے سے منسلک ہے ۔ انیسویں صدی کے آخر میں اس شہر کو اس کی غلہ منڈی کی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوئی ۔ دنیا کا بہترین نہری نظام اسی تحصیل سے ہو کر گزرتا ہے ۔ شہر میں بےشمار تاریخی عمارتیں موجود ہیں ۔ منچن آباد کا ایک پل جو بغیر ستون کے ہے وہ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ اس تحصیل کی کل آبادی چار لاکھ کے لگ بھگ ہے ۔ اس کا رقبہ 1700 مربع کلومیٹر ہے ۔
تحصیل فورٹ عباس :
تحصیل فورٹ عباس بہاولنگرضلع کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے ۔ اس تحصیل کی سولہ یونین کونسلز ہیں ۔ جب کہ اس کا صدر مقام فورٹ عباس ہے ۔
فورٹ عباس میں زیادہ تر صحرا ہیں ۔ یہاں کے صحرائے چولستان میں ہر سال ایک جیپ ریلی بھی منعقد کی جاتی ہے ۔ تحصیل فورٹ عباس کی سطح سمندر سے بلندی 470 فٹ ہے ۔
تحصیل ہارون آباد :
یہ تحصیل بھی بہاولنگرضلع کی 5تحصیلوں میں سے ایک اہم تحصیل ہے ۔ اس تحصیل کی 22 یونین کونسل ہیں . جبکہ تحصیل ہارون آباد کا صدر مقام بھی ہارون آباد ہی ہے ۔