شاہد خاقان کا دعویٰ

22 افراد ایسے ہیں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ، شاہد خاقان کا دعویٰ

22 افراد ایسے ہیں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ، شاہد خاقان کا دعویٰ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ کرتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوادچوہدری نے جو باتیں کی ہیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ان کی باتیں صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق فیصلے جماعت وقت آنے پر کرتی ہے۔جبکہ میں وزیراعظم کے عہدے کا خواہشمند ہوں نہ ہی طلب گار۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے خواہشمند نہیں۔ ہم چاہتے ہیں ملک کا نظام آئین کے مطابق ہو جبکہ آج ملک کی ضرورت ہے کہ شفاف الیکشن ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ وہ 22 افراد کو جانتے ہیں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، حکومت ایک دن بھی بیساکھیوں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہو ں نے کہا کہ اگر 22 لوگ ہٹ جائیں تو حکومت اکثریت کھو دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتطار کر رہے ہیں کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلے۔جبکہ اس حکومت کے ساتھ اتحادی اور نہ ہی بہت سے ارکان ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے وزرا کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے۔ ن لیگ کی پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹا کر خود قیادت سنبھالنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply