کرنے آئے ہیں

اپنے کاروبار کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے قانون سازی کرنے آئے ہیں، مراد سعید

اپنے کاروبار کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے قانون سازی کرنے آئے ہیں، مراد سعید

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم اپنے کاروبار کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے قانون سازی کرنے آئے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹی اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا تو بہترین قانون سازی ہوگی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی این جی اور پیٹرول پمپ مالکان کمیٹی کے رکن بن جاتے ہیں۔اپنے کاروبار کیلئے نہیں ملک کیلئے قانون سازی کرنے آئے ہیں۔نیب زدہ لوگ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔قانون کی بالادستی کریں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔کسی ایم این اے پر موٹروے پر چالان ہو تو استحقاق کمیٹی میں بلا کر آئی جی سے معافی منگوائی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ جیلوں میں 12 ہزار 326 قیدی جبکہ پنجاب میں 52 ہزار قیدی ہیں۔ان میں سے اکثریت انڈے چور ، مرغی چور اور چھوٹے الزامات میں قید ہیں۔

Leave a Reply