ہاتھی نما چوہے سندھ

ہاتھی نما چوہے سندھ کی گندم ہی کھا گئے، عمر ایوب

ہاتھی نما چوہے سندھ کی گندم ہی کھا گئے، عمر ایوب

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہاتھی نما چوہے سندھ کی پوری گندم کھا گئے ہیں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی چوہا لاکھوں ٹن گندم چٹ کرسکتا ہے۔ملک میں گندم کا بحران سندھ میں گندم چوری کی وجہ سے ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس کے ایما پر شاہ رخ جتوئی کو اسپتال میں رکھا گیا۔جب آصف علی زرداری کی شوگر مل پر باتیں کریں تو ان کو برا لگتا ہے۔

دوسری طرف سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے بھی کہا ہے کہ حکومت گندم اور چینی امپورٹ کر کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت چینی اور گندم امپورٹ کر کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔جبکہ یوریا کی کمی کے باعث پاکستان فوڈ ان سیکیورٹی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے باوجود کسان کیوں سراپا احتجاج ہیں؟آخر کیا وجہ ہے کہ یوریا کی تلاش میں کسان دربدر ہے؟

انہوں نے کہا کہ سندھ میں محب وطن لوگ ہیں۔ واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو تھرپارکر کا بارڈر بھی تعلقات کیلئے کھولنا چاہیے۔کیا وجہ ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ سے شیئر نہیں کی جاتی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو قومی سلامتی پالیسی میں اسٹیک ہولڈر تک نہیں بنایا گیا۔

Leave a Reply