کمی آئی ہے

کرونا کے باوجود غربت میں کمی آئی ہے، وزیراعظم

کرونا کے باوجود غربت میں کمی آئی ہے، وزیراعظم

(ہم دوست نیوز): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کے باوجود پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کرونا کے دوران تعمیراتی صنعت کو بند نہیں ہونے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا کے باوجود پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے۔ہمیں اندازہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اس وقت مشکل میں ہے۔تاہم پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5.37 کی شرح سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ اور ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوتے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کم قیمت ہاؤسنگ میں مدد کر رہی ہے۔ پاکستان میں گھروں کی بہت قلت ہے۔88 ہزار ہاؤسنگ یونٹس اس وقت بن رہے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر ہاؤسنگ یونٹس 2022 میں مکمل ہوں گے۔

Leave a Reply