ضلع کوئٹہ

ضلع کوئٹہ

ضلع کوئٹہ

ضلع کوئٹہ صوبہ بلوچستان پاکستان کا ایک ضلع ہے ۔ اس کے مشہور شہروں میں کوئٹہ اور پنج پائی شہر شامل ہیں ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 2,269,473 افراد پر مشتمل ہے ۔

ضلع کوئٹہ اپنی پیداوار کے لحاظ سے بہت مشہور ہے ۔ یہاں پھلوں کے باغات کثرت سے ملتے ہیں جبکہ یہاں کے مشہور پھلوں میں انگور اور سیب شامل ہیں ۔ یہاں پر بادام بھی اگائے جاتے ہیں ۔

کوئٹہ کا قدیم نام شلکوٹ تھا ۔ یہاں کی 99 فیصد آبادی مسلمان ہے جبکہ صرف ایک فیصد آبادی کا تعلق عیسائیت سے ہے ۔ یہاں سب سے زیادہ پشتو زبان بولی جاتی ہے ۔ دیگر بولی جانے والی زبانوں میں براہوی ، بلوچی ، پنجابی ، اردو سندھی ، سرائیکی ، ہندکو شامل ہیں ۔

کوئٹہ کی چند نامور اور مشہور شخصیات درج ذیل ہیں ۔

عابد علی
ایوب کھوسو
عابد علی نازی
حمید شیخ
جمال شاہ
نادیہ افغن
وینا
زیبا بختیار
آغا صادق
علی بابا تاج
صدیق بلوچ
وجاہت سعید خان
ظفر معراج
فیض محمد فیضوک
رابی پیر زادہ
عبدالصمد خان اچکزئی
روزی خان کاکڑ
علی احمد کرد
حبیب جالب بلوچ
افتخار محمد چودھری
جان علی چنگیزی
جاوید اقبال
محمد انور خان درانی
قاضی فیض عیسی
محمد رضا
قاضی محمد عیسیٰ
راجہ محمد فیاض احمد
سردار یعقوب خان ناصر
سید ناصر علی شاہ
یوسف پشتون
زینت کرزئی
حاجی سید حسین ہزارہ
شال پیر بابا
عبدالواحد درانی
ابرار حسین
آصف ڈار
ہدایت اللہ خان درانی
حیدر علی
جواد داؤو
بشیر شاہ
مینا ہزاراں
محمد ابوبکر درانی
محمد وسیم
نرجس حمیداللہ
ذیشان اشرف
شکیل عباسی

ضلع کوئٹہ کو درج ذیل تحصیلوں اور ذیلی تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

تحصیل کوئٹہ
تحصیل پنج پائی

تحصیل کوئٹہ :

تحصیل کوئٹہ ضلع کوئٹہ کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم اور مرکزی شہر کوئٹہ ہے ۔ یہاں عام طور پر لوگ اردو اور پشتو زبان بولتے ہیں ۔

تحصیل پنچ پائی :

تحصیل پنج پائی کوئٹہ کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم اور مرکزی شہر پنج پائی ہے ۔

ضلع کوہلو

2 تبصرے “ضلع کوئٹہ

Leave a Reply