ملتان پولیس کی کارروائی

ملتان پولیس کی کارروائی، منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کرلیا

ملتان پولیس کی کارروائی، منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کرلیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ملتان پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بڑا ڈیلر گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار کرلیا ہے۔جس کے قبضے سے 900 لیٹر الکوحل اور 03 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان کو گرفتار کر کےمقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم چلانے والے7 ملزمان گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ شاہ عباس چوک کے پاس پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روکا۔جب شناخت کی گئی تو وہ بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم نکلا۔جوکہ محلہ اسلام نگر کا رہنے والا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو چیک کرنے پر 03 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشاف پر ملزم وسیم کے اسٹور سے 900 لیٹر الکوحل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم نے بتایا کہ برآمد شدہ الکوحل سے شراب تیار کر کے عید کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ ملزم تھانہ شاہ شمس میں ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply