پنجاب میں سکھوں کے

پنجاب میں سکھوں کے مقدس مقامات موجود ہیں،عثمان بزدار

پنجاب میں سکھوں کے مقدس مقامات موجود ہیں،عثمان بزدار

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں سکھوں کے مقدس مقامات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے سکھ برادری کو ویساکھی کے تہوار کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ویساکھی سکھوں کا خوشیوں بھرا روایتی تہوار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔اس سے یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Leave a Reply