خورشید شاہ نے

خورشید شاہ نے وزارت آبی وسائل کا چارج سنبھال لیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے وزارت آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزارت آبی وسائل کا چارج سنبھال لیا ہے۔جس کے بعد سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے خورشید شاہ کو وزارتی امور پر بریفنگ بھی دی۔

ہم نے 5 سال کا کام ڈیڑھ سال میں کرنا ہے، مراد علی شاہ

اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ہم نے ایک ٹیم کی طرح اور قومی جذبے سے کام کیا تو ہم اس ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پانی سے ہی زندگی، صنعت ، زراعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے اجتماعی مفادات کے لیے ہم سب سخت محنت اور لگن سے کام کریں گے۔تاکہ ہم اس ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز اور پانی کے دیگر ذخائر کے بھرپور استعمال سے ہم زراعت اور انرجی کے شعبے میں انقلاب لاسکتے ہیں۔ اس شعبے کی تیز ترین ترقی کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور اس کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر بھی بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply