ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ

لاہور: ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ

لاہور:(ہم دوست نیوز)اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم کیجانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق لاہور میں کنٹریکٹ پر تعینات ایجوکیٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹرز کی تعداد 11 ہزار اور لاہور میں 390 ہے۔

یواےای میں بچوں کے شناختی کارڈ کیلیے نئے قوانین جاری

ذرائع نے بتایا کہ بیشتر ایجوکیٹرز کا 5سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ تھا۔تمام ایجوکیٹرز 28 اپریل تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ مقررہ مدت تک درخواست جمع نہ کروانے والے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ مذکورہ ایجوکیٹرز کی مستقلی کے لئے سمری پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے پاس التواء میں پڑی ہوئی ہے۔

تاحال محکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولوں کی شماری کا آغاز نہیں کیا۔جبکہ یکم مارچ سےمحکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولوں کی شماری شروع کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نجی اسکولز کے پاس صرف 13 ہزار اسکول رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ 8 ہزار سے زیادہ نجی اسکول سندھ میں غیر قانونی طور پر فعال ہے۔

12 لاکھ سے زیادہ طلباء سندھ کے غیر قانونی طور پر فعال اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ سندھ کے رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں میں 22 لاکھ 45 ہزار 801 طلباء پرائمری کلاسز میں زیر تعلیم ہیں۔

لاہور: ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply