پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں

پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے،خورشید شاہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم مئی کے بارے میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں،محنت کشوں اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔

مسجد نبویؐ واقعہ، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس آج طلب

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے زراعت کے شعبے کو تباہ کر دیا ہے ۔جبکہ ہماری معیشت کی ترقی کیلئے یہ پیشہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی ۔محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی کے بغیر نہ تو عوام خوشحال ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوم مئی پر عہد کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔

Leave a Reply