ایمن سلیم نے عامر

ایمن سلیم نے عامر لیاقت کو زبردست انٹرٹینر قرار دے دیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نےعامر لیاقت حسین کو زبردست انٹرٹینر کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ایمن سلیم سے میزبان نے سوال کیا کہ “اگر آپ کسی جزیرے پر پھنس جائیں تو آپ اپنے ساتھ کس کو لے کر جانا چاہیں گی؟”

ڈاکٹر عامر لیاقت کا ہمشکل سوشل میڈیا پر مقبول

میزبان کیجانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ ایمن سلیم نے کہا کہ ” ظاہر ہے ایسے میں وہ بہت ساری کافی اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔اس کے علاؤہ بہت ساری چیپ اسٹکس ساتھ لے کر جائیں گی کیونکہ ان کے ہونٹ اکثر ہی خشک رہتے ہیں۔”

جس کے جواب میں میزبان نے کہا کہ “آپ جزیرے پر پھنسی ہوں گی تو شاید آپ کے ہونٹ وہاں خشک نہ ہوں۔”

اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے کہا کہ “لیکن اس کے باوجود بھی میں چیپ اسٹکس ساتھ نہ لے کر جانے والا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ”اور شاید میں اپنے ساتھ عامر لیاقت کو بھی لے جاؤں۔”

میزبان یہ سن کر حیران ہوگئیں اور وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ ” ایمانداری سے بتاؤں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ عامر لیاقت کے آس پاس بوریت والا کوئی لمحہ نہیں ہوتا تو میں انٹرٹین رہوں گی۔”

ایمن سلیم نے مزید کہا کہ “تو آپ سوچیں کہ جب میں اکیلی ہوں گی اور چاہوں کوئی انٹرٹینمنٹ کیلئے ہو تو میں خود تو اپنے آپ کو انٹرٹین نہیں کرسکتی کیونکہ عامر لیاقت ایک اچھے انٹرٹینر ہیں۔”

تاہم اداکارہ نے کہا کہ “مجھے امید ہے لوگ اس بات کو عامر لیاقت حسین کی تعریف ہی سمجھیں گے۔”

Leave a Reply