فہد مصطفیٰ کا شوبز

فہد مصطفیٰ کا شوبز چھوڑنے کا ارادہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے بہت جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں اُنہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، پرویزالہٰی

نعمان اعجاز نے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا کہ ” اگلے 15 سال کے بعد، آپ خود کو کہاں دیکھیں گے؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ “میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔”

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ “میرا ارادہ ہے کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں۔”انہوں نے کہا کہ “بہت سارے پچھتاوے بھی ہیں، میں نے بہت سارے ایسے کام جو نہیں کرنے تھے، کرلیے۔”

فہد مصطفیٰ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میرا خیال ہے کہ ہم 2019 تک تیزی سے ترقی کر رہے تھے، تاہم اُس کے بعد حالات خراب ہوگئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری کو نظر لگ گئی۔”

اداکار نے کہا کہ “کرونا وائرس اور سیاسی صورت حال نے بھی ہماری شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Leave a Reply