سعدیہ امام طویل عرصے

سعدیہ امام طویل عرصے بعد منظرِ عام پر

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ماضی کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی پاکستانی نامور اداکارہ سعدیہ امام کی طویل عرصے بعد بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر دلکش تصاویر وائرل کی ہیں۔ جن میں اُن کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی موجود ہے۔

سانحہ مری سے انتظامیہ نے سبق سیکھ لیا

واضح رہے کہ یہ تصاویر میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو کے سیٹ پر لی گئیں تھیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعدیہ امام نے ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا۔جبکہ اُن کی بیٹی نے بھی والدہ سے ملتے جلتے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوش ہوگئے ہیں ۔ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی بیٹی کی خوبصورتی کی بےحد تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سعدیہ امام 2012 میں پاکستانی نژاد عدنان حیدر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ جس کے بعد وہ جرمنی منتقل ہوگئیں۔

ان کی شادی کے 2 سال بعد اُن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد وہ پاکستان واپس آگئیں تھیں۔

Leave a Reply