حمزہ شہباز کا عوام

حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم

لاہور:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ جو بھی ہو ہمیں پریشان حث عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے بھی فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

دہشتگرد کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

حمزہ شہباز نے اضلاع کے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان پر عمل در آمد ہوگا۔چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھے۔مہنگائی کی وجہ جو بھی ہو ہمیں پریشان حال عوام کو ریلیف دینا ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ غیر معمولی حالات میں فوری اقدامات کرنے کے متقاضی ہیں۔ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

3 تبصرے “حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم

Leave a Reply