یو اے ای کی

یو اے ای کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بےمثال ہے، رانا ثناءاللہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ایک باقابل بھروسہ بھائی اور دوست سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کے عوام اور شیخ خلیفہ بن زید النیان کے خاندان کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہُ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔

یو اے ای کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بےمثال ہے، رانا ثناءاللہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply