عمران خان اقلیتیوں کے

عمران خان اقلیتیوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی رکھتے ہیں،عثمان ڈار

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان اقلیتیوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ کی عوام سے تاریخی خطاب کریں گے۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کرونا سے نجات حاصل کر لی

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جلسے میں خلل ڈال رہی ہے۔8 دن پہلے ہم نے جلسے کیلئے درخواست دی تھی۔جبکہ آج ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جلسہ کسی متبادل مقام پر کر لیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کردینا چاہیے تھا۔ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بھونڈی حرکت کی گئی ہے کیونکہ جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقلیتیوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی مسیحی برادری سے نہیں الجھے گی۔سی ٹی آئی گراؤنڈ میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جگہ کے 7 سے 8 مالکان ہیں۔ ایک مالک نے سول عدالت سے جلسے کیخلاف سٹے حاصل کرنے کیلئے رجوع کیا تھا۔جبکہ معزز جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

2 تبصرے “عمران خان اقلیتیوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی رکھتے ہیں،عثمان ڈار

Leave a Reply