گیس کا مسئلہ ترجیحی

گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،نوید قمر

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

عمران خان اقلیتیوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی رکھتے ہیں،عثمان ڈار

ملاقات کے دوران ٹیکسٹائل وفد نے وفاقی وزیر سے پیش آنے والے مسائل اور گیس سپلائی سے آگاہ کیا۔ جبکہ ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے سیلس ٹیکس میں رعایت کی درخواست بھی کی۔

وفد نے نوید قمر سے کہا کہ سیلس ٹیکس رعایت میں نہ صرف انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔بلکہ ملکی معیشت بھی ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے ساتھ میٹنگ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بات کروں گا۔گیس کا مسئلہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں اضافے کی وجہ سے درپیش ہے۔ جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وفد میں سی ای او گل احمد، زکی بشیر ، یعقوب احمد، چیئرمین ڈینم اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply