تحریک انصاف آج کوہاٹ

تحریک انصاف آج کوہاٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کوہاٹ:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حقیقی پاکستان تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔جلسے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ مرکزی قائدین کیلئے 40 فٹ چوڑا اور 30 فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے.

بڑی تعداد میں عوام پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی خواہش رکھتی ہے، شاہ محمود

جلسےسے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان شام 5بجےخطاب کریں گے۔جبکہ جلسےکی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صوابی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ان چوروں اور غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں، ہم چاہتےہیں عوام فیصلہ کرے کہ ملک کی قیادت کون کرےگا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت 60 فیصد کابینہ تو ضمانت پر بیٹھی ہے۔جبکہ پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹراس وقت خودضمانت پر ہیں، ان کے بیٹے پر ایف آئی اے کے 40 ارب کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایسےلوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے تو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔

3 تبصرے “تحریک انصاف آج کوہاٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Leave a Reply