لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر تاحال جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیٰ کالونی، لیاقت آباد، ناظم آباد، پاپوش نگر سرجانی ٹاؤن، صدیق گوٹھ، یوسف گوٹھ ، سائٹ ایریا، بلدیہ اور کیماڑی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

لائنز ایریا ،گارڈن ، سولجر بازار ،رنچھوڑ لائن ، کھارا در سمیت متعدد علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ دن بھر شدید گرمی میں کام کرنے کے بعد جب رات کو گھر آؤ تو رات اس انتظار میں گزرجاتی ہے کہ بجلی اب آئے گی کہ اب، لیکن جیسے ہی بجلی آتی ہے، آنکھ لگنے سے پہلے ہی دوبارہ چلی جاتی ہے اور پوری رات پنھکے کو دیکھتے گزر جاتی ہے۔جبکہ دن میں بجلی والوں نے الگ پریشان کررکھا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ۔اس دوران شمالی بلوچستان، پنجاب ، کے پی، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے بھی امکان ہیں۔

کراچی: مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری” ایک تبصرہ

Leave a Reply