مشکلات کا سامنا انسان

مشکلات کا سامنا انسان کو مضبوط بناتا ہے، بیرسٹر سیف

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مشکلات کا سامنا انسان کو مضبوط بنا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے جناح کالج فار ویمن یونیورسٹی آف پشاور کی 38 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔انہوں نے تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں ٹرافیز اور اسناد تقسیم کیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے معلمات کو بھی توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

مضر صحت مشروبات بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جناح کالج کا شمار صوبے کی ممتاز درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ طالبات لگن اور محنت کے ساتھ علم کا حصول یقینی بنائیں۔ زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔مشکلات کا سامنا انسان کو مضبوط بنادیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ناکامی کے بعد کامیابی ہے، مایوس نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں ہی اپنا سکون تلاش کریں۔ طالبات سوالات کرنے اور اس کے جوابات حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مشکلات کا سامنا انسان کو مضبوط بناتا ہے، بیرسٹر سیف” ایک تبصرہ

Leave a Reply