پوری قوم حقیقی آزادی

پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہے، شفقت محمود

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے شیریں مزاری کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرے۔

“چھاپے اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے”

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کے گھٹیا ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ تحریک انصاف کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے اعلان سے پہلے ہی حکومت بوکھلا گئی ہ۔ پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہے اوریہ آزادی مارچ امپورٹڈ حکومت کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے انہیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا ہے ،انہیں تھانہ مارگلہ سے پھر لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہے، شفقت محمود” ایک تبصرہ

Leave a Reply