نئے انتخابات کے اعلان

نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام کا آغاز ہو چکا ہے، شیخ رشید

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
احمد کا کہنا ہے کہ دراصل نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیر پاکستان کو دلدل میں ڈال سکتی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سیاسی اکھاڑا بنانے کا مقصد فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ

شیخ رشید جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ملک عدم اعتماد کے جھٹکے سے باہر نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی سے ایک ووٹ کی اکژیتی حکومت نے جنم لیا ہے۔جو دو نفلوں کی مار ہے،عمران خان نے ساری قوم کو اکھٹا کیا اور ہر قسم کے حالات کیلئے تیار بھی کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کرپشن کیس کی وجہ سے عدالت کے کٹہرے میں تھے ۔پنجاب میں ابھی تک کوئی حکومت بھی نہیں جبکہ وفاق میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

نئے انتخابات کے اعلان پر پس پردہ کام کا آغاز ہو چکا ہے، شیخ رشید” ایک تبصرہ

Leave a Reply