سیاست میں کوئی دلچسپی

سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنید خان

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ اُنہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جنید خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان میں موجودہ سیاسی گرما گرمی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جنید خان نے لکھا کہ”کسی ایک سیاستدان کی کسی غلطی کی نشاندہی کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ میں اس کے مخالف کے حق میں ہوں۔”

پی ٹی آئی سے تحریری طور پر پرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ

اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ” میں نہ تو کسی کے حق میں ہوں اور نہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی ہے، اصل ترقی حقیقت میں انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔”

اُنہوں نے مزید لکھا کہ”ہمیں ترقی حاصل کرنے کیلئے انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سخت محنت اور لگن سے دوسروں پر سبقت حاصل کرنی چاہیے اور آس پاس موجود دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔”

اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے آخر میں لکھا کہ”اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک کبھی ترقی نہیں کر پائے گا۔ اگر آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہو تب ہی ملک ترقی کرے گا۔”

واضح رہے کہ اداکار جنید خان نے اس سے پہلے جلسوں میں عمران خان کے بارے میں بات کرنے کے انداز پر مریم نواز کے حق میں بات کی تھی، جس کی وجہ سے اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنید خان” ایک تبصرہ

Leave a Reply