گیس کا بحران

کراچی؛ شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس کا بحران

کراچی :(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کے موسم کے باوجود بھی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی کراچی میں موسم گرما میں بھی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔جبکہ آئے دن ہوٹلوں سے منگوانے والے شہری اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

سینیٹ نے حاجیوں کو سبسڈی دینے کی سفارش کردی

شہر کے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں گیس کی 10 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر سے گھریلو اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے گیس فراہمی کا بندوبست نہیں کیا تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔

نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین فیصل معیز نےاس حوالے سے کہا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے گیس فراہمی سے مکمل انکار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بالکل بے بس ہوں۔

کراچی کے صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیس کا پریشر مسلسل صفر رہنے کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بندش کا شکار ہیں۔

صنعت کاروں نے مزید کہا ہے کہ صنعتوں کو گیس نہ ملنے کے باعث متعدد یونٹس بند پڑے ہیں۔اگر گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے برآمدی آرڈرز منسوخ ہوئے تو اس کی ذمہ دارایس ایس جی سی ہوگی۔

کراچی؛ شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس کا بحران” ایک تبصرہ

Leave a Reply