صرف سیاستدانوں پر یقین

صرف سیاستدانوں پر یقین سے ملک ترقی نہیں کرے گا، جنید خان

کراچی: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان میں موجودہ سیاسی گرما گرمی پر اپنے خیالات کا اظہار ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔۔

یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ، ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا

اداکار جنید خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر میں کسی ایک سیاستدان کی غلطی کی نشاندہی کرتا ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اس کی مخالف پارٹی کے حق میں ہوں۔

جنید خان نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے حق میں ہوں نہ کسی کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ملکی ترقی حقیقت میں انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے متعلقہ شعبوں میں انفرادی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔سخت محنت اور سخت لگن سے دوسروں پر سبقت حاصل کرنی چاہیے۔ہمیں اپنے آس پاس دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اداکار جنید خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا ا کہ اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے اور خود کوشش نہیں کریں گے تو یہ ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا۔

Leave a Reply