ثمینہ پیرزادہ بھی

ثمینہ پیرزادہ بھی “لانگ مارچ” کے حق میں بول پڑیں

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)لانگ مارچ کے حق میں بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سمیت متعدد شوبز شخصیات بھی لانگ مارچ کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔

نامور شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی

خیال رہے کہ ان شوبز شخصیات میں وینا ملک سمیت سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی شامل ہیں۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں پُرجوش انداز میں کہا کہ “مجھے یقین ہے میرے ملک کے لوگ سچ اور حق کے ساتھ بلا خوف و خطر کھڑے ہیں اور جیت ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے۔”

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ “پاکستان زندہ باد اور اتحاد ، یقین، تنظیم ، محکم پائندہ باد “کا نعرہ بھی لگایا.

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث ملک بھر میں مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور میں پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

لاہور میں بتی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کیجانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ بھی “لانگ مارچ” کے حق میں بول پڑیں” ایک تبصرہ

Leave a Reply