اجازت دینے کی پیش کش

حکومت کی پی ٹی آئی کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق موجودہ حکومت کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مختص کی گئی جگہ پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) دھرنا دے تو اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔

موت کی سزا قبول مگر زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات پاکستان تحریک انصاف نے خراب کیے ہیں۔جس سے بچنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیجانب سے پر امن ریلی نکالنے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ جلسہ گاہ کی جگہ فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ وہاں پر 10 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں آ سکتے، وہاں پر سری نگر ہائی وے بھی ہے اور اتوار بازار بھی ۔

2 تبصرے “حکومت کی پی ٹی آئی کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش

Leave a Reply