محمد حفیظ نے سیاستدانوں

محمد حفیظ نے سیاستدانوں سے اہم سوال کردیا

لاہور:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قومی کھلاڑی محمد حفیظ بھی ملکی صورت حال سے پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے سیاستدانوں سے سوال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سے پریشان ہوکر سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، بلاول بھٹو اور مریم نواز سے سوال کر دیا ہے۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مریم نواز، عمران خان اور بلاول بھٹو سمیت پاکستان کے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش دستیاب نہیں ہے۔ہمیشہ ایک عام آدمی کو ہی سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھی دستیاب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور پاکستان بھر سے مختلف قافلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے ہیں۔ جبکہ کچھ جگہوں پر ٹرک کھڑے کر کے راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے۔یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply