فتح کے بغیر واپسی

فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دھرنے کی کال واپس لے لی۔تاہم انہوں نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کے اعلان کیلئے 6 دن کی مہلت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نیا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو دھرنےکی مشروط اجازت دینے کی پیش کش

عمران خان نے اپنے کاروان کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔”

خیال رہے کہ عمران خان نے آج صبح 7 بجے جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نئے الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہا کہنا تھا آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا۔راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔تاہم کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس اور شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔

فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان” ایک تبصرہ

Leave a Reply