پاکستان ہائی کمیشن کے

لندن میں پی ٹی آئی کا پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا

لندن:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن میں پٹیشن جمع کروا دی ہے۔دائر کی گئی پٹیشن میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فتح کے بغیر واپسی کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان

دوسری طرف سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حکومت مخالف لانگ مارچ نکالا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ ڈی چوک پہنچ رہا ہے۔پولیس کی جانب سے پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر دیکھیں ہم ڈی چوک آ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے۔سب لوگ عوام کا سمندر دیکھ لیں اور جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوگا تب تک تحریک جاری رہے گی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔میں ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، پاکستانیوں آپ بھی پہنچیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد پہنچا تھا۔جہاں انہوں نے نئے انتخابات کیلئے حکومت کو 6 روز کی مہلت دی ہے۔

لندن میں پی ٹی آئی کا پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا” ایک تبصرہ

Leave a Reply