علی زیدی کے گھر

علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما شدید برہم

کراچی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پولیس کیجانب سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ پیغام بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرے بچے اور بیوی گھر پر اکیلے تھے۔

لندن میں پی ٹی آئی کا پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ اگر کسی نے میرے گھر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تو آصف علی زرداری اور اس کے بیٹے بلاول بھٹو کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کروں گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا وہ گزشتہ رات نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاجی دھرنے میں موجود تھے کہ 2 کرولا کاروں اور 5 پولیس موبائل نے ان کے گھر کا گھیراؤ کیا۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ٹوئٹ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے اور بیوی گھر میں اکیلے ہیں۔اگر کسی نے زبردستی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو آصف زرداری اور اس کے بیٹے بلاول کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کروں گا۔

2 تبصرے “علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما شدید برہم

Leave a Reply