تمام معاملات حل

امید ہے 31 مئی سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، شیخ رشید

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے 31 مئی سے پہلے پہلے تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ملک بھر سے کارکنوں کو روکا گیا۔یہ کہتے ہیں لوگ کدھر ہیں اور کیسے آتے ہیں جب ہر طرف رکاوٹیں تھیں۔

علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما شدید برہم

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں تمام معاملات کا مثبت حل نکل آئے گا۔مجھے امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ لانگ مارچ خونی ہوگا۔لانگ مارچ کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے کیونکہ زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں۔اب لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہترہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ایک ووٹ کی حکومت ہے جو منٹوں میں ختم ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ لوگ سب کچھ جان گئے ہیں۔ مذاکرات کیلئے اور بھی سارے لوگ ہوتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ حکومت فیصلے تو انگلینڈ سے ہی لیتی رہی لیکن وہ بھی کیا مشورہ دیں گے۔اگر نواز شریف بہادر یا باہمت ہوتے تو انہیں پاکستان میں ہونا چاہیے تھا۔

امید ہے 31 مئی سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، شیخ رشید” ایک تبصرہ

Leave a Reply